نئی دہلی / سرینگر (اے پی اے) بھارت نے دراندازی روکنے کے لئے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر خصوصی آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع اور داخلہ نے یو جی ایس آلات نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آلات کی تنصیب سے کسی بھی نقل و حرکت بارے سرحدی فورسز کو قبل از وقت اطلاع مل سکے گی۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یو جی ایس کنٹرول لائن کے دشوار گزار علاقوں میں نصب کئے جائیں گے۔ جن کی مدد سے ایک سو پچاس میٹر تک کسی بھی شخص حتیٰ کے جانوروں کی نقل و حرکت بھی معلوم ہو سکے گی۔