لاہور (خبرنگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے مسقط اور کراچی سے آنے والی دو پروازوں کو ملتان ایئرپورٹ بھجوا دیا گیا۔کئی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ انڈس ایئر ویز کی کراچی سے آنے والی پرواز اور کراچی جانے والی پرواز 4‘ 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ رحیم یار خان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی جبکہ اسلام آباد سے آنے والی پیکے 657 اور اسلام آباد جانے والی 658 دو دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ملتان سے خاتون رپورٹر کے مطابق تقریباً تین گھنٹے بعد لاہور کا موسم صاف ہونے پر پروازو کو لاہور کیلئے روانہ کیا گیا۔ شاہین ایئرلائن کی پرواز NL761کو مسقط سے لاہور 4:25 بجے دن جبکہ کراچی کی پرواز NL148 کو کراچی سے لاہور 3:55 بجے دن پہنچنا تھا‘ اس دوران لاہور کا موسم خراب ہو گیا تو دونوں پروازوں کا رخ ملتان کی طرف موڑ دیا گیا جس سے لاہور ائرپورٹ پر مسافروں کے لواحقین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
خراب موسم‘مسقط اورکراچی سے آنے والی2 پروازوں کو ملتان ا بھجوا دیا گیا‘ مسافروں کا احتجاج
Nov 08, 2013