نیٹو سپلائی روکنے کے اعلان کو وفاق سے ٹکرائو کہنے والے محب وطن نہیں: عمران خان

Nov 08, 2013

سانگلہ ہل (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نیٹو سپلائی روکنے کے اعلان کو وفاق سے ٹکرائو کہنے والوں کو محب وطن نہیں سمجھتا‘ یہ ملکی و قومی سلامتی کا معاملہ ہے اسے مخالفت کی سیاسی عینک سے نہ دیکھا جائے‘ حالات جو بھی ہوں ہم اپنی بات پر قائم ہیں‘ ملکی بقاء و سالمیت کیلئے ہزار اقتدار بھی قربان کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف ضلع ننکانہ صاحب کے صدر متعصف علی سندھو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا  یہ ضروری نہیں  رانا ثناء اللہ کے ہر بیان کا جواب دیا جائے۔ وہ جب تک پی ٹی آئی سمیت کسی بھی مخالف کیخلاف بیان بازی بلکہ دشنام طرازی نہ کرلیں اس وقت تک ان کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کے کارکن پندرہ نومبر کو ننکانہ صاحب میں آنے والے سکھ یاتری بھائیوں کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کریں اور امن و امان کی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

مزیدخبریں