”مو لا نا فضل الرحمن شہادت کی حقیقت کو زیادہ سمجھتے ہیں،کتے کو ایشو نہ بنایا جائے“

”مو لا نا فضل الرحمن شہادت کی حقیقت کو زیادہ سمجھتے ہیں،کتے کو ایشو نہ بنایا جائے“

Nov 08, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف بیان بازی کر نے والوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جے یو آئی کے مر کزی راہنماءمو لا نا قاری فیاض الرحمن علوی ،مو لا نا محمد یوسف نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کا بیان امریکی جبر کے خلاف آواز بلند کر نا تھی۔ مو لانا رشید احمد لدھیانوی ،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی ،ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا شگا گو میں یکم مئی کو مارے جانے والے غیر مسلموں کو شہید لکھا اور کہا جا تا ہے تو اس وقت فتوی دینے والے کیوں خاموش تھے ؟انہوں نے کہا کہ شہادت کی حقیقت کو مولانا زیادہ سمجھتے ہیں۔جمعیت علماءاسلام (ف) کے چیف الیکشن کمشنر کے مرکزی کوارڈینیٹر پروفیسر حافظ ابو بکر چوہدری نے کہا ہے کہ مولنافضل الرحمن نے اپنے بیان میں ایسی کوئی بات نہیں کہی جس سے ان کے بیان کو ایشو بنا یا جائے

مزیدخبریں