کراچی (نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا شفاف انتخابات کے لئے وقت درکار ہے، 27 نومبر کو الیکشن ہوئے تو مسائل عوام کو ہوں گے۔ انہوں نے کہا صوبائی خودمختاری سے متعلق سازشیں ہو رہی ہیں، الیکشن سے بھاگ کر کوئی کہیں نہیں جا رہا، حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن 13 نومبر تک آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نامکمل تیاری اور محرم الحرام کے باعث بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی تاریخ کو ہونے چاہئیں، علیحدہ انتحابات کے نتائج کا اثر پورے ملک پر ہو گا۔ انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات کا شیڈول الیکشن کمشن نے دیا ہے۔
، سپریم کورٹ نے نہیں، کم وقت میں تیاری الیکشن کمشن کو کرنی ہے۔
نثار کھوڑو