جمعرات کو قومی اسمبلی اور سےنٹ کے اجلاس منعقد ہوئے قومی اسمبلی مےں اپوزےشن ڈرون حملے سے تحرےک طالبان کے سربراہ حکےم اللہ محسود کی ہلاکت سے پےدا ہونے والی صورت حال پر بحث مےں حصہ لے رہی ہے۔ جمعرات کو بارش نے اپوزےشن کے علامتی اجلاس کو غےر ےقےنی صورت حال سے دوچار کردےا تھا لےکن اچانک بارش تھم جانے سے اپوزےشن نے اپنا اجلاس منعقد کر لےا۔ حکومتی اتحاد کے اجلاس کے بعد وفاقی وزےر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے دو بار سےنت کے اجلاس مےں شرکت کرکے نہ صرف اپوزےشن کی محاذ آرائی کے بارے مےں اپنی پوزےشن کی وضاحت کی بلکہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کھل کر رازوں سے پردہ اٹھاےا اور بتاےا کہ کہاں کہاں مذاکرات کی راہ مےن رکاوٹےں حائل تھےں۔
قومی اسمبلی میں جمعرات کو حکومت اپوزیشن نے الیکشن کمشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دےا ہے اور بلدےاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مزید مہلت مانگ لی ہے۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کسی کے آرڈرز پر انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔