کشمیری انتخابات کا بائیکاٹ کریں‘ بھارت اسے ریفرنڈم کے طور پر پیش کرتا ہے : علی گیلانی

کشمیری انتخابات کا بائیکاٹ کریں‘ بھارت اسے ریفرنڈم کے طور پر پیش کرتا ہے : علی گیلانی

Nov 08, 2013

سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس گ کے چےرمےن سید علی شاہ گیلانی نے کشمےری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ نہ لیں کیونکہ بھارت اس ووٹ کو عالمی سطح پر کشمیریوں کے ریفرنڈم کے طور پر پیش کرتاہے ۔شوپیاں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گیلانی نے کہا 7مارچ سے 28اکتوبر تک میں گھر میں نظربند رہا اور میرے گھر کے باہر تین سال پولیس چوکی قائم رہی، تب اس کے خلاف کسی نے آواز نہیں اٹھائی لیکن پولیس کا پہرہ ہٹاکر مجھے رہا کیا گیا تو یہ بحث چھڑ گئی کہ گیلانی کو کیوں رہاکیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کوئی بھی بھارت نواز پارٹی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی بلکہ یہ لوگ اس مسئلہ کو جوں کا توںپوزیشن میں رکھناچاہتے ہیں ، لیکن میں ان کو یہ بتادیناچاہتاہوں کہ کوئی بھی ایسا حل قبول نہیںکریں گے جو عوامی جذبات اور قربانیوںکے منافی ہو۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر مسئلہ بھارت پاکستان کے درمیان کوئی سرحدی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوںکے مستقبل کا معاملہ ہے اور حق خودارادیت تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری تمنا ہے کہ اپنی زندگی میں ہی کشمیر میں آزادی کی صبح طلوع ہوتی دیکھ سکوں۔ہم جھکیں گے نہیں جدوجہد جاری رکھیں گے۔
علی گیلانی

مزیدخبریں