خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں کا نیٹوکنٹینرز پر حملہ، فائرنگ، ڈرائیور زخمی

خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں کا نیٹوکنٹینرز پر حملہ، فائرنگ، ڈرائیور زخمی

Nov 08, 2013

خیبرایجنسی (آن لائن)خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں نیٹوکنٹینرز پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ڈرائیور زخمی جبکہ کنٹینرزکو بھی نقصان پہنچا۔ پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق نیٹو کنٹینرز کارخانو سے طورخم سرحدکی طرف جا رہا تھا کہ جمرودبائی پاس پرکنٹینرز کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔جس کے نتیجے میں ایک شخص شدیدزخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق نیٹو کنٹینرز پر حملے کے بعد مقامی خاصہ دار اور لیوی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی آئی۔
نیٹوکنٹینرز پر حملہ

مزیدخبریں