کابل (نیوز ایجنسیاں) افغان صدر کرزئی کی حمایت سے عید پر قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ گزشتہ روز ننگر ہار جیل سے معمولی جرائم میں ملوث متعدد قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ یاد رہے افغانستان کی جیلوں میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں قیدی موجود ہیں‘ لیکن حامد کرزئی کا یہ فرمان صرف مقامی قیدیوں میں ہوتا ہے اور ان میں وہ قیدی شامل ہیں جو دہشت گردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث نہیں رہے۔
افغان صدر کرزئی کی ہدایت پر ننگرہار جیل سے متعدد قیدی رہا
افغان صدر کرزئی کی ہدایت پر ننگرہار جیل سے متعدد قیدی رہا
Nov 08, 2013