سندھ میں 9 اور 10 محرم کو سی این جی سٹیشنز بند نہیں ہوں گے، پیر اور ہفتے کو 24گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

سندھ میں 9 اور 10 محرم کو سی این جی سٹیشنز بند نہیں ہوں گے، پیر اور ہفتے کو 24گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

Nov 08, 2013

کراچی (آئی این پی) سندھ بھر میں آئندہ ہفتے 9 اور 10 محرم الحرام کو سی این جی سٹیشنز بند نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے پیر اور ہفتے کو 24گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔ جمعرات کو صدر سی این جی اونرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔آئندہ ہفتے 9 اور 10محرم الحرام کو سی این جی سٹیشنز بند نہیں ہوں گے بلکہ پیر اور ہفتہ کو 24گھنٹے کے لیے صوبہ بھر میں صبح 8 بجے سے سی این جی سٹیشنز کو 24گھنٹے کے لیے بند کیا جائے گا۔
سندھ/سی این جی سٹیشن

مزیدخبریں