استنبول( نوائے وقت نیوز)ترکی کے ہائر ایجوکیشن بورڈ کی 32ویں سالگرہ پر طلبہ نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے سامنے احتجاج کیا۔ استنبول یونیورسٹی کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ جمع ہوئے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ترک وزیر اعظم طیب اردگان کی جانب سے ہاسٹلزمیں طلبہ وطالبات کے ایک کمرے میں رہائش اختیار کرنے پر پابندی کے قانون کو ختم کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ رہائش ان کا نجی معاملہ ہے جس میں حکومت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ کئی طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
ملتان: زکریا یونیورسٹی کی بس نے باپ اور بیٹے کو کچل دیا
ملتان (آئی این پی) ملتان میں زکریا یونیورسٹی کی بس نے باپ بیٹے کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہو گیا۔ بند بوسن کا رہائشی ملازم حسین اپنے بیٹے خادم حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر کام کو جا رہے تھے کہ زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہو گئے بس کا ڈرائیور موقع پاتے ہی فرار ہو گیا۔ نشتر ہسپتال میںدونوں چل بسے۔لیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر لواحقین نے شدید غم اور غصہ کا اظہار کیا۔
زکریا یونیورسٹی بس