مجھے سزائے موت کا عدالتی فیصلہ مضحکہ خیز ہے: برطانوی نژاد بنگلہ دیشی معین الدین

مجھے سزائے موت کا عدالتی فیصلہ مضحکہ خیز ہے: برطانوی نژاد بنگلہ دیشی معین الدین

لندن (رائٹرز) بنگلہ دیش میں 71ء کی لڑائی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سزا پانے والے برطانوی نژاد بنگلہ دیشی رہنما چودھری معین الدین نے عدالتی فیصلے کو تماشا اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ یاد رہے انہیں غیر موجودگی میں 18 افراد کے اغوا اور قتل کے الزام میں ڈھاکہ کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ معین الدین نے ایک انٹرویو میں کہا نسل کشی کے الزامات بے بنیاد ہیں‘ میں کسی بھی جرم میں ملوث نہیں‘ عدالت نے شواہد کے بغیر فیصلہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن