امریکی جاسوسی انکشافات پر امریکہ اور جرمنی میں کشیدگی بڑھ چکی جان کیری نے اعتراف کرلیا

امریکی جاسوسی انکشافات پر امریکہ اور جرمنی میں کشیدگی بڑھ چکی جان کیری نے اعتراف کرلیا

برلن (اے پی اے اے ایف پی )امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اعتراف کیاہے کہ امریکی جاسوسی انکشافات کے معاملے پرامریکہ اورجرمنی کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے تاہم کہاہے کہ تعلقات بدستورمضبوط رہیں گے ۔جرمن حکومت ممکنہ طورپرروس میں امریکہ کے مفرورانٹیلی جنس اہلکارایڈورڈسنوڈن سے پوچھ گچھ کرنے پرغورکررہی ہے ۔ گزشتہ روز جرمن اخبارکو انٹرویو میں جان کیری نے بتایاکہ اس پرکوئی سوال نہیں اٹھتاکہ صورتحال نے جرمنی اورجرمن عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات میں کشیدگی پیداکی ہے جوامریکیوں اورمیرے ساتھ انتہائی دوستانہ ہیں ۔تاہم انہوںنے جرمن زبان میں شائع ہونےوالے انٹرویو میں مزیدکہاکہ ہماراتعلق مضبوط ہے اوریہ مضبوط رہے گا۔کیری نے مزیدکہاکہ مشکل وقتوں میں دوست کھل کراورباہمی احترام کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں اورجرمنی امریکہ کے انتہائی مضبوط ترین دوستوں اورانتہائی اہم اتحادیوں میں سے ایک ہے ۔انہوںنے کہاکہ مرکل ہمیشہ سے امریکی صدرباراک اوبامہ اورامریکہ کی عظیم اتحادی رہی ہیں اورمزیدکہاکہ شام ،ایران اورامریکہ یورپی یونین آزادانہ تجارت کے معاہدے جیسے معاملات اس قدراہمیت کے حامل ہیں کہ ان پر مل کرکام کئے بغیرپیشرفت نہیں ہوسکتی ۔انہوںنے مزیدکہاکہ اس لئے ہم مل کراس صورتحال کامقابلہ کریں گے ۔جب ان سے پوچھا گیاکہ امریکہ جرمن تعلقات کوبہتربنانے میں کیاکرنے کی ضرورت ہے توکیری کاکہناتھاکہ واشنگٹن اپنے جرمن اتحادیوں کےساتھ ہماری خفیہ سروس کوششوں میں بہترتعاون سے متعلق بات چیت کر رہا ہے اور ایسا کرنے میں جرمنی کی تشویش کو زیر غور لایا جا سکتا ہے ۔کیری جنہوں نے ایک سفارتکارکے بیٹے کے طور پر برلن میں اپنا بچپن گزارا، نے فروری میں جرمنی کادورہ کیا تھا اور جمعرات کے روز بلڈ کو بتایا کہ وہ جلد سے جلد دوبارہ واپسی کے منتظر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں جرمنی سے محبت کرتا ہوں ،جرمن حکومت کے ایک ترجمان سٹیفن سی برٹ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے زوردیا تھاکہ جرمنی کیلئے بحرہ او قیانوسی اتحاد سکیورٹی اورخارجہ پالیسی بنیادوں پر انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن