لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ 21نومبر سے مینار پاکستان پر شروع ہونے والا جماعت اسلامی کا سہ رزہ اجتماع عام تاریخ ساز ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق عوامی ایجنڈا کا اعلان کرینگے۔پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی حکومت کو بھی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل نہیں کیا۔ موجودہ انتخابی نظام انتہائی ناقص اور فرسود ہ ہو چکا ہے ۔ 2013کے عام انتخابات شکوک و شبہات کا شکار ہو چکے ہیں۔ آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل حل کیے جائیں جو علاقے کلیئر ہو چکے ہیں وہاں انہیں واپس بھیجا جائے۔