سرینگر (اے پی پی) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی کے اطراف میں گھر گھر چھاپوں اورحریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم وتشدد، قتل وغارت اور گرفتاریوں سے کشمیری عوام کوہر گززیر نہیں کیا جاسکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگرمیںجاری بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 67برسوں سے طاقت کے بل پر کشمیریوں کی مبنی برحق آواز کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن وہ اپنے مذموم ارادے میں آج تک کامیاب نہیں ہوسکا۔ مقبوضہ کشمیر میںقابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوجمعہ کو دوبارہ گھر میں نظربند کر دیا ۔