دمشق / بغداد(اے پی اے+این این آئی ) عراقی فورسز کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں143داعش جنگجو ہلاک ہوگئے، جنگجوو¿ں کی11 گاڑیاں بھی جل کر راکھ بن گئیں۔دوسری جانب داعش کے شدت پسندوں نے عراق میں مزید53 افراد کو قتل کردیا جن میں4 خواتین اور3 بچے شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فورسزنے صوبہ صلاح الدین اور الانبار میں 143 دہشت گرد ماردیے ،انھوں نے بتایاکہ عراقی طیاروں نے صوبہ الانبار کے علاقوں التامیم اورالبوعیث اور صوبے صلاح الدین میں الضلوعیہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔عراقی فوج کے ایک عہدیدار نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان حملوں کے نتیجے میں76 دہشت گرد مارے گئے اوران کی11 گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں،اسی طرح عراقی فوج نے شام کے سرحدی علاقے القائم میں داعش کے ٹھکانے پرحملہ کیا جس میں67 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔عراقی فوج نے عوامی اور پیش مرگہ فورسز کے ہمراہ حالیہ برسوں میں دہشت گردوں کیخلاف وسیع پیمانے پرکاروائیاں انجام دی ہیں، دوسری جانب داعش کے شدت پسندوں نے عراق میں مزید53 افراد کو قتل کردیا جن میں4 خواتین اور3 بچے شامل ہیں۔داعش نے صوبے انبار میں البونمر قبائل کے ایک ہزار افراد کو اغوا کر رکھا ہے اور ہرروز50 افراد کوقتل کردیا جاتاہے، دیرالزور شہر میں بھی داعش نے مزید3 افرادکوقتل کردیا،ادھر شامی شہرکوبانی میں داعش کے شدت پسندوں اور اتحادی فورسز میں لڑائی جاری ہے۔ اے ایف پی کے مطابق بیجی میں خودکش حملے میں سینئر عراقی پولیس کمانڈر مارا گیا۔ گذشتہ روز عراقی فورسز نے جہادیوں سے اہم علاقہ واگزار کرا لیا۔ خودکش بمبار نے کیپ پوسٹ پر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ایک سینئر عراقی پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ علاوہ ازیں امریکی صدر اوباما نے عراقی فوج کی تربیت کیلئے 1500 فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔ واضح رہے کہ وہ 1500 فوجی اہلکار بھی بھیج چکے ہیں۔
عراقی فورسز