ہوتی ہاﺅس دعوےداری کےس‘ بیگم نسیم ولی اےڈےشنل سےشن جج کی عدالت مےں پےش

مردان (نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان مردان مےں ہوتی ہاﺅس پر دعوےداری کےس کے سلسلے مےں اےڈےشنل سےشن جج کی عدالت مےں پےش ہوئی۔ عدالت نے کےس کے دوسرے فرےق سابق و زےر اعلیٰ اور اے اےن پی کے صوبائی صدر امےر حےدر خان ہوتی کو 15 نومبر کو طلب کر لےا۔ اےڈےشنل سےشن جج صفی اللہ جان کی عدالت مےں زےرسماعت سنیٹر اعظم خان ہوتی اور انکے بےٹوں کے درمےان ہوتی ہاﺅس پر دعوےداری کے سلسلے مےں جاری کےس مےں سنیٹر اعظم خان ہوتی کی بہن اور اے اےن پی (ولی) کی سربراہ بےگم نسےم ولی خان جمعہ کے روز عدالت مےں پےش ہوئیں۔ اس موقع پر انکا موقف تھا کہ ہوتی ہاﺅس قابض فرےق کی نہےں بلکہ ےہ زمےن انکے والد امےر محمد خان کی مےراث ہے۔ عدالت نے کےس کے دوسرے فرےق سابق وزےراعلیٰ اور اے اےن پی کے صوبائی صدر امےر حےدر خان ہوتی کو 15 نومبر کو طلب کرلےا۔
بیگم نسیم/ پےش

ای پیپر دی نیشن