عمران نے دھرنا ختم کرنے کا عندیہ نہیں دیا، حکومتی کمشن کی تحقیقات قبول نہیں: شیریں مزاری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحرےک انصاف کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات شےرےں مزاری نے کہا ہے کہ وزےراعظم نواز شرےف کی اپنے منصب پر موجودگی کے دوران حکومتی کمشن کے ذرےعے دھاندلی کی تحقےقات کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہےں صرف آزادانہ کمےشن کے ذرےعے مقررہ مدت کے اندر دھاندلی کی تحقےقات کو ہی قبول کرےں گے لےکن اس دوران آزادی دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ سنٹرل سےکرٹرےٹ سے جاری بےان مےں انہوں نے کہا کہ عمران نے سپرےم کورٹ کے آزاد کمشن کے ذرےعے مئی 2013ءکے انتخابات مےں کی جانے والی دھاندلی کی تحقےقات سے متعلق بےان مےں دھرنا ختم کرنے کا بالکل کوئی عندےہ نہےں دےا بلکہ ان کے مطابق چیئرمےن عمران خان متعدد مواقع پر ےہ واضح کر چکے ہےں کہ اگر سپرےم کورٹ کے آزاد کمےشن کے ذرےعے دھاندلی کی تحقےقات کا عمل آگے بڑھاےا جاتا ہے تو بھی تحقےقات کے اختتام تک دھرنا جاری رہے گا۔
شیریں مزاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...