لندن: دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 مسلم افراد گرفتار

Nov 08, 2014

لندن (اے ایف پی) برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کی منصوبہ بندی برطانیہ کے خلاف کی جا رہی تھی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ہونے والے افراد کی عمر 19، 22، 25اور 27سال ہے۔ برطانوی پولیس نے خفیہ ایجنسی کی مدد سے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں اور مختلف علاقوں کی تلاشی بھی لی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد پر شبہ ہے کہ وہ برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم ان افراد کا شام یا کسی اسلامی گروپ سے تعلق ہونے کے اشارے نہیں ملے۔
4گرفتار

مزیدخبریں