فیصل آباد: لاری اڈہ کی حدود سے ایک اور مشکوک شخص گرفتار، اسلحہ برآمد، تفتیش کیلئے سپیشل سیل منتقل

Nov 08, 2014

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لاری اڈہ کی حدود سے ایک اور مشکوک شخص گرفتار، ہینڈ گرنیڈ، پسٹل 30 بور، دو موبائل فونز اور چار سمیں برآمد،کالعدم تنظیموں سے رابطے او ر دیگر پہلوﺅں پر تفتیش کےلئے سپیشل سیل منتقل کردیا گیا۔ سول لائنز پولیس کی چوکی لارہ اڈہ کے انچارج اے ایس آئی محمد عمران نے مخبری پر ایک مشکو ک شخص کو گرفتار کیا ہے جس سے ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل 30بور، دو موبائل فونز اور چار سمز برآمد کر لی گئیں ہیں ۔مشکوک شخص نے اپنا نام غلام مصطفی ولد نزاکت علی قوم بلوچ سکنہ 47/GD ضلع اوکاڑہ بتایا ہے۔ سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے ایس ایچ او سول لائنز کو ہدایت کی ہے مشکوک شخص سے برآمد ہونے والے خطرناک اسلحہ کی روشنی میں اس کے کالعد م تنظیموں سے رابطے او ر دیگر پہلوﺅں سے تفتیش عمل میں لائی جائے۔ سی پی او فیصل آباد نے انچارج چوکی لاری اڈہ اے ایس آئی محمد عمران اور پولیس ٹیم کو 5000روپے نقد انعا م اور سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلا ن کیا ہے۔
مشکوک شخص گرفتار

مزیدخبریں