کراچی(ثناءنیوز)پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 13 ارب 44 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق 31اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 19 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4 ارب 63 کروڑ17 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 82 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر 5 کروڑ 1 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 61 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے-
زر مبادلہ
زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Nov 08, 2014