کھلنا(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک سو باسٹھ رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،کھلنہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز دوسواڑتالیس رنز نو کھلاڑی آوٹ پر ڈکلئیر کی اور زمبابوے کو جیت کے لیے تین سو چودہ رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم اننگز کے آغاز سے مشکلات کا شکار رہی، ماساکاڈ زا نے اکہتر رنز بنائے، زمبابوے کی پوری ٹیم ایک سو اکیاون رنز پر ڈھیرہوگئی،آل راونڈرشکیب الحسن نے دوسری اننگز میں بھی پانچ کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی،میچ میں دس وکٹیں اور سنچری اسکور کرنے پر شکیب الحسن مین آف دی میچ قرار پائے،دونوں ٹیمیوں کے درمیان سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ بارہ نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ:زمبابوے کو شکست،بنگلہ دیش کو0-2 کی برتری
Nov 08, 2014