لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سے ممنوعہ ادویات کا استعمال روکنے کے لئے ڈوپنگ کنٹرول پروگرام کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے نمونے جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ گذشتہ تین سال سے ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے مختلف آگاہی پروگرام کا انعقاد کراتا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق بورڈ گذشتہ دو سال سے کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی آگاہی کے لئے لیکچرز کا اہتمام کیا جس میں 400 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کر چکے ہیں۔