میلبورن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔ کپتان ڈومینی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بولنجر اور ایبٹ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ہدف 12.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان ایرون فنچ نے ناقابل شکست 44 رنز بنائے۔ پارنیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بوائس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے برابر کر دی
Nov 08, 2014