نو نومبر انیس سو نواسی کو دیوار برلن گرا دی گئی تھیجس کی وجہ سے جرمن ریاستوں کا اتحاد ممکن ہو سکا تھا۔ نو نومبر کو پچیس برس مکمل ہونے کی خوشی میں جرمن عوام اس تاریخی دن کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے اور تین روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہےاس حوالے سے دارالحکومت برلن میں آٹھ ہزار بڑے گلوب نما بلب دیوار روشن کیے گئے ہیںجرمن اتحاد کی علامت تصور کیے جانے والے برانڈن برگ گیٹ کے قریب مختلف تقریبات منعقد کی گئی ہیں جس میں عالمی شخصیات اور دو ملین افراد شرکت کریں گے جبکہ رنگا رنگ پروگراموں میں فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ سابقہ مشرقی جرمن ریاست نے انیس سو اکسٹھ میں دیوار برلن تعمیر کی تھی اور اسے عبور کرنے کی کوشش میں ایک سو چھتیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
جرمنی میں دیوار برلن کے انہدام کے پچیس برس نو نومبر کو مکمل ہوں گے۔ اس حوالے سے تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہےجس میں راک اسٹارز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ لاکھوں عام شہری بھی شریک ہوں گے۔
Nov 08, 2014 | 16:50