تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جنوبی پنجاب میں گو نواز گو کے نعرے کا سرائیکی ورژن بھی سامنے آگیا۔ گونواز گو کے ساتھ ونج نواز ونج کے نعرے بھی گونج رہے ہیں

جی ہاں آپ کو ٹھیک سنائی دے رہا ہے ۔ یہ نعرے ونج نواز ونج کے ہی ہیں ۔جو سرائیکی افراد کی جانب سے لگائے جا رہے ہیں ۔رحیم یار خان میں ہے تحریک انصاف کا جلسہ ۔ جس میں گو نواز گو کے ساتھ ساتھ ونج نواز ونج کا نعرہ بھی گونجے گا ۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی جانب سے یہ نعرہ لگایا گیا ہے جو جنوبی پنجاب کے عوام میں تیزی سے مقبول بھی ہو رہا ہے ۔ سرائیکی زبان میں ونج کا مطلب ہے چلے جاو ۔ اور دیکھنا یہ ہے کہ انگریزی ورژن کے بعد سرائیکی ورژن وزیراعظم نواز شریف پر کتنا دباو ڈالے گا

ای پیپر دی نیشن