سردی سے بچنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑے خریدنے لاہور کے لنڈا بازار پہنچ گئی۔۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے لنڈے بازار کو بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے

مہنگائی کے ہاتھوں مجبور افراد بڑی تعداد میں گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈے بازار کا رخ کررہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب لنڈا بازار متوسط طبقہ کا تن ڈھانپنے کا آسان ذریعہ سمجھا جاتا تھا لیکن مہنگائی نے لنڈے بازار کو بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔خریداروں کےسردی کی لہر میں اضافہ کیا ہوا کہ  استعمال شدہ گرم کپڑوں کی قیمت بھی دوسے تین گنا بڑھا دی گئیدکانداروں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا دورانیہ انتہائی مختصر ہوگیا ہے سارا سال دکانوں کا کرایہ ادا کرتے ہیں اس لیے قیمتیں بڑھانی پڑتی ہیںدکانداشہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے غربت مٹانے کے دعوے ہمیشہ جھوٹے ہی ثابت ہوئے،یوں لگتا ہے کہ وہ غریب مکاؤ مہم پر کام کر رہے ہیں۔کیمرہ مین احمد بٹ کے ساتھ فراز نطام وقت نیوز لاہور

ای پیپر دی نیشن