لاہور(کامرس رپورٹر )سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیکٹری مالکان نے کہا ہے کہ بدقسمت فیکٹری کے مالک نے فیکٹری کی ڈبل سٹوری بلڈنگ میں فرسٹ فلور کی چھت پر اس کی استطاعت سے بڑھ کر بوجھ ڈال دیا تھا جس سے پوری بلڈنگ ارتعاش کا شکار تھی اور لیبر نے اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا تھا۔