بیلا روس کے تجارتی وفد کا دورہ اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بیلاروس کے ایک سترہ رکنی تجارتی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور باہمی کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مقامی تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کیں وفد میں زرعی مشینری، ٹیکسٹائلز مشینری، ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں ٹرک بسیں، صنعتی مشینری سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شامل تھے وفد کے سربراہ ڈینس کوز لاد نے کہا کہ بیلا روس دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے حوالے سے ایک اہم ملک ہے انہوں نے کہا کہ اس سال مئی میں بیلا روس کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا اور اگست میں پاکستان کے وزیراعظم نے بیلا رورس کا دورہ کیا اور بہت سے تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کئے۔ انہوں نے کہا بیلا روس نے فری اکانومک زونز قائم کئے لہذا پاکستانی تاجروں کو چاہئے کہ وہ ان زونز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو تلاش کریں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کا آغاز 1960 کی دہائی میں ہوا تھا جب پاکستان نے بیلا روس سے ٹریکٹرز درآمد کرنا شروع کئے تھے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...