لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کا خواب تب ہی پورا ہوسکتا ہے جب پالیسی سازی میں نجی شعبے کا کردار بڑھایا اور مثبت سوچ اپنائی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں مختلف مارکیٹوں کے تاجر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی و معاشی معاملات پر تاجروں کے تحفظات دور کرکے معاشی پالیسیوں سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
پالیسی سازی میں نجی شعبے کا کردار بڑھایا جائے: لاہور چیمبر
Nov 08, 2015