کراچی(آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہونے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر فی اونس کمی سے 1 ہزار 90 ڈالر کا ہوگیا اور سونے قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پہنچ چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکہ میں شرح سود میں کمی کے امکانات ، چین کی جانب سے سونے کی مانگ میں کمی اور سست پڑتی معاشی سرگرمیاں ہیں۔اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہوسکتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 45 ہزار 650 روپے ہونے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پرآ گئی
Nov 08, 2015