پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے زیر اہتمام قصابوں کے لئے تربیتی کورس

Nov 08, 2015

لاہور (پ ر) پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ نے پنجاب بھر کے قصاب اور حلال صنعت سے منسلک مفتیان کرام کی فنی تربیت کے لئے حلال کورس کروانے کا آ غاز کر دیا جس میں جانوروں کو ذبح کرنا اور گوشت کی تیا ری کے دیگر مراحل کے بارے آگاہی دی جائے گی ۔ اس حوالے سے لاہور اور راولپنڈی میں ورکشاپ کے انعقاد کے بعد گزشتہ روز ٹی ایم اے آ فس ملتان میں ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 60سے زائد ملتان ڈویژن کے مفتیان کرام اور ذبحہ خانوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ جسٹس ر خلیل الرحمن خان نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں