سانحہ سندر پر جوڈیشل کمشن بنانے کی درخواست ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ آفس نے سانحہ سندرکے معاملے پر جوڈیشل کمشن بنانے کیلئے دائر درخواست اس اعتراض کے ساتھ واپس کردی کہ درخواست گذار نے پٹیشن کے ساتھ تصدیق شدہ دستاویزات نہیں لگائیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سانحہ سندر میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، تین دن بعد بھی حکومت نے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا، فیکٹری کی عمار ت کا نقشہ پاس ہوانہ عمارت قوانین کے تحت بنائی گئی۔ عدالت کمشن بنا کر انکوائری کا حکم جاری کرے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، ضلعی حکومت، محکمہ عمارات اور ایل ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...