راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے دوران بالٹی کے نشان کے لئے 2 امیدواروں کے مابین ضد کے باعث ریٹرنگ آفیسر نے ٹاس کے ذریعے فیصلہ دے دیا، ٹاس پر یہ مقابلہ پی پی اور ن لیگ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے 2آزاد امیدواروں کے مابین ہوا جس میں پی پی سے نسبت رکھنے والے امیدوار نے ٹاس پر مقابلہ جیت لیا، ٹاس جیتنے پر حامیوں نے اپنے امیدوار کوکندھوں پر اٹھا لیا اور پھر خوب نعرے بازی بھی کی۔ یاد رہے کہ بنارس چودھری پی پی اور نذیر کشمیری ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں دونوں ہی آزاد امیدوار کے طورپر میدان میں ہیں۔