مظفرگڑھ:چینی لڑکی ڈولی کے مسلمان ہونے تک پاکستانی لڑکے نے شادی سے انکار کردیا، معاملہ سلجھ نہ سکا

Nov 08, 2015

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتارہوکر چین سے مظفر گڑھ آنے والی ’’ڈولی‘‘ کا معاملہ سرکٹ ہائوس میں محصور ہونے کے باعث مشکوک ہونے لگا ہے۔ ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ اس سے کسی کو ملنے کی بھی اجازت نہیں۔ دوسری جانب چین کا سفارتخانہ بھی مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور سیکورٹی رسک قرار دینے کے باوجود سفارتی سطح پر یہ معاملہ کیو ں دبا ہوا ہے۔ اسکی وجوہات سامنے نہ آسکی ہیں۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ ڈولی پاکستان سے جانے سے انکار کرتی ہے مگر کیا ڈولی سرکٹ ہائوس میں ہی محصور رہے گی یا حکومت معاملے کو احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے کوئی کردار ادا کریگی اس بات کا ڈولی کو بھی شدت سے انتظار ہے۔ دوسری جانب مظفر گڑھ کے رہائشی عاشق امین کے مطابق ڈولی مسلمان ہونے کو تیار نہیں اسلئے وہ اس سے شادی نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں