روسی طیارہ دھماکے سے تباہ ہوا‘ تکنیکی خرابی وجہ نہیں تھی: فرانسیسی حکام

Nov 08, 2015

پیرس (بی بی سی+نوائے وقت رپورٹ) فرانسیسی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں گذشتہ ہفتے روسی طیارے کی تباہی کی وجہ اس کی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔ بی بی سی سے گفتگو میں یہ بات ان فرانسیسی حکام نے کہی جو طیارہ حادثے کی وجوہات کیلئے کی جانیوالی تحقیقات سے آگاہ ہیں۔ شدید‘ دھماکے کے نتیجے میں جہاز کریش ہوا اور اس میں سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں ان ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ روسی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بلیک باکس ریکاڈنگ کے آخری لمحات میں دھماکہ سنا گیا روسی طیارے کے کچھ حصے لاپتہ ہیں بلیک باکس کی ریکارڈنگ پرواز کے 23 منٹ بعد رک گئی تھی۔

مزیدخبریں