ٹھٹھہ (نوائے وقت رپورٹ) سول ہسپتال مکلی میں مریضوں کا آپریشن ٹارچ کی روشنی میں ہونے لگا۔ لائٹ چلی جائے تو بیک اپ کیلئے ہسپتال میں کچھ بھی موجود نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مکلی ہسپتال کے جنریٹر خراب ہیں، ہسپتال میں ہر ماہ 60 سے 70 مریضوں کے آپریشن ہوتے ہیں، سول ہسپتال مکلی کے حکام کی بے حسی پر مریض پریشان ہیں۔ سرجن احمد صدیقی نے بتایا کہ چار سال سے اس طرح آپریشن کررہا ہوں۔ لائٹ آنے کے انتظار میں آپریشن ادھورا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ چار سال میں چار ایم ایس تبدیل ہوئے، مسئلہ جوں کا توں ہے۔ ہر نئے ایم ایس کو جنریٹر ٹھیک کرنے کا کہتے ہیں لیکن کوئی نہیں سنتا۔