لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پرنسپل پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ نیورو سرجری اور جلد کے ماہرین کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور جاکر ہر سوموار کو علاج معالجہ کرنے کے لیے ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ کے معالجین کے دورہ قصور کا مقصد دور دراز کے علاقوں کے عوام کو لاہور کی جانب علاج کے لیے سفر کرنے سے روکنا اور ان کا وقت بچانے کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کے لیے اٹھنے والے اخراجات میں کمی لانا ہے۔