لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ یوم اقبال پر چھٹی منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔الیکشن کمیشن اپنا کردار درست انداز میں نہیں نبھا رہا ۔ قومی اثاثے کوڑیوں کے بھائو فروخت کئے جارہے ہیں۔پاکستان کو لبرل ملک نہیں نظام مصطفی کا گہوارہ بنائیں گے۔حکومت منی بجٹ لاکر مہنگائی کا طوفان لا رہی ہے۔