انتہاپسندی سے بھارتی جمہوریت کا پول کھل گیا‘ قومی امن کمیٹی کا سیمینار

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام ’’بھارت میں انتہاپسندی اور مظلوم اقلیتیں‘‘ سیمینار سے خطاب میں مرکزی وائس چیئرمین قمرالزمان بابر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آشیرباد سے انتہاپسندی کا فروغ داغدار بھارتی جمہوریت کو پوری دنیا پر آشکار کر رہا ہے۔ بھارت کے جمہوری دعوئوں کا پول کھل گیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے جمہور پر مظالم کا نوٹس لیں۔ارشاد عالم شاد‘ چودھری لیئق احمد‘ آغا شوکت‘ امجد عبید‘ مکرم شاہ نقوی‘ چودھری سلیم نے کہا کہ اقلیتوں کی زندگی بھارت میں کبھی خوشگوار نہیں رہی۔ مودی سرکار نے ان کا جینا ہی دوبھر کر دیا ہے۔سیمینار میں خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ وقار احمد‘ سید بین شاہ‘ امیر علی زیدی‘ منظور حسین‘ نور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...