لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 144 شالامارباغ کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے صدر نصیر احمد ، شیخ علی سعید، یامین خان آزاد، میاں اکبر ، ڈاکٹر رانا ارشد، عبدالجبار نے کہا کہ پنجاب حکومت اورنج ٹرین کی آڑ میں لاہور کے سینکڑوں سال پرانے ثقافتی ورثے اور آثارِ قدیمہ کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کے نااہل انجینئروں نے حکومتی ایما پر اورنج ٹرین کا ایسا روٹ ترتیب دیا ہے جس میں چوبرجی باغ، مقبرہ زیب النساء ، بدھو کا آوا، لکشمی مینشن، جی پی او، شالامار باغ، قدیمی مومن پورہ قبرستان سمیت دیگر تاریخی عمارات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آڑ میں حکومت تاریخی مقامات ملیامیٹ کر رہی ہے: پی پی انسانی حقوق ونگ
Nov 08, 2015