ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی مشفیق الرحیم کی زمبابوے کے خلاف سنچری کے ساتھ ہی ایک روزہ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ۔مشفیق کی سنچری رواں سال ایک روزہ کرکٹ میں 100ویں سنچری تھی‘یہ پہلا موقع ہے کہ کیلنڈر ایئر میں 100 سنچریاں سکور ہوئی ہیں۔ 2014 میں 79 سنچریوں کا ریکارڈ رواں سال کے بیچ میں ہی ٹوٹ گیا تھا جب کشال سلوا نے پاکستان کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز نے بھی سنچری سکور کی ‘ سنچریوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔