فیصل آباد میں خاتون نے تعویذ دھاگہ کیلئے اپنا ہی کمسن بھتیجا اغوا کر لیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جادو ٹونہ کرنے والی خاتون نے تعویز دھاگہ کے لئے اپنا ہی کمسن بھتیجا اغوا کر لیا۔ پولیس نے رسمی کارروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا تاحال بچہ برآمد نہ کروایا جا سکا۔ غمزہ والدہ پر غشی کے دورے طاری۔ سول لائن پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ شہر میں بچے اغوا کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ کینال روڈ کا رانا ارسلان ظفر فیصل آباد میں اپنے عزیزوں سے ملنے کے لئے آیا تو اقبال سٹیڈیم کے قریب کار پر آنے والی اس کی سگی بہن صدف خاور نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے تین سالہ بیٹے ایان کو چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ مغوی بچے کے باپ ارسلان ظفر نے بتایا جڑانوالہ کے علاقہ شیروآنہ میں حکیم اسد منطور قریشی کے نام سے اس کی بہن اور اس کے گھر والوں نے دواخانہ بنا رکھا ہے جہاں یہ لوگ تعویز گنڈے کا کام کرتے ہوئے ملزموں نے کسی عمل کے لئے میرے بچے کو اغوا کر لیا ہے اور پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہے۔ بچے کے والد نے روتے بتایا وہ تین دن سے فیصل آباد میں دھکے کھا رہا ہے لیکن ایس ایچ او سول لائن نے ابھی تک مغوی بچے کی بازیابی کے لئے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی اگر بچے کو نقصان پہنچا تو پولیس ذمہ دار ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن