لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام علامہ اقبالؒ کے 138 ویں یوم ولادت کے موقع پر کل بروز سوموار ساڑھے 10 بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین رفیق تارڑ کریں گے جبکہ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ مہمان خاص ہوں گے۔ تقریب سے مقتدر دانشور اور ماہرین اقبالیات خطاب کریں گے۔ 3 بجے سہ پہر مزار علامہ اقبال پر حاضری دی جائیگی۔ پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔ ان تقریبات کا انعقاد تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
یوم ولادتِ علامہ اقبال، ایوان کارکنان میں خصوصی تقریب کل ہوگی، صدارت رفیق تارڑ کرینگے
Nov 08, 2015