سیول (بی بی سی) جنوبی کوریا کے مقبول ترین نغمے گینگنم سٹائل کی مقبولیت کے پیش نظر اسی انداز کا ایک مجسمہ دارالحکومت سیول میں بنایا گیا ہے جس کی نقاب کشائی ہونے کو ہے۔ اس گیت کی وجہ سے سیؤل کے اس ضلعے کو بہت شہرت ملی تھی۔ خیال رہے یہ مجسمہ جنوبی کوریا کی موسیقی کو خراج عقیدت بھی ہے۔