ملتان (نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم پی اے ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ یونین کونسل نمبر12کے عوام تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرزکو کامیاب کراکر ثابت کریں گے کہ حکومت کی طرف سے جو قلعے تبدیل گئے گئے ہیں اس کے باوجود بھی تحریک انصاف میدان مار ے گی۔ انہوں نے کہا اس وقت تحریک انصاف کا مقابلہ (ن)لیگ سے ہے وہ یونین کونسل نمبر 12محمد ی محلہ ڈیرہ گجراوالا میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ ٹکٹ ہولڈر اور امیدوار برائے چیئرمین رانا محمد عارف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نظریات اور اس جماعت کی کامیابی صرف اس لیے ہے کہ یہ کارکنوں کی جماعت افسوس کی بات ہے کہ (ن)لیگ نے اپنے چیئرمینوں کو ٹکٹ فروخت کئے ہیں وائس چیئرمین کامیاب نثار الامین نے کہا ہے کہ 5دسمبر کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔