انتہا پسندی لےڈوبی; مودی کو بہار اسمبلی کےانتخابات میں عبر تناک شکست

Nov 08, 2015 | 17:08

ویب ڈیسک

مودی کی ناکامیوں کی داستان طویل تر ہوتی جا رہی ہے ،بہار کی ریاستی اسمبلی کے الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست فاش ہوئی ہے ،دو سو تینتالیس میں سے ایک سوستتر نشستیں لالو نتیش اتحاد پر مبنی جنتا دل نےجیت کر حکومت بنانے کیلیے درکار سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے ،کانٹے دار مقابلے میں بھارتی جنتا پارٹی کے حصے میں ساٹھ نشستیں آئیں، چھوٹی جماعتوں سمیت گیارہ دیگر امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں ،لالو پرساد یادیو نے اعلان کیا ہے کہ نتیش کمار بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہونگے ،ادھر نریندرا مودی نے ٹیلی فون کر کے نتیش کمار کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے-

ہندو کو مسلمان سے لڑا کر کوئی نہیں جیت سکتا: راہول گاندھی

الیکشن نتائج سامنے آتے ہی بہار کے عوام نے خوشیاں منانی شروع کر دیں،ہندو مسلمان ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے رہے ، انتخابات میں بد ترین شکست کا شکار ہونیوالی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اپنی شکست کا غم منانے کے بجائے مودی کی شکست پر زیادہ خوش نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ بہار والوں نے ثابت کیاکہ ہندو کو مسلمان سے لڑا کر کوئی جیت نہیں سکتا،مودی کی ہار سچائی اور بھائی چارے کی جیت ہے،مودی کی ناکامی غروراورگھمنڈ کی شکست ہے-

بہاریوں کو کمتر سمجھنا اور ان کی مرضی کے بغیر فیسلے کرنے کا دور گزر گیا: شتروگن سنہا

شتروگن سنہا فلم انڈسٹری میں بہاری بابو کے نام سے جانے جاتے ہیں ،ان کا تعلق بہار سے ہے اور وہ بھارتی سیاست میں طویل عرصے سے سرگرم ہیں،ریاستی انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں شتروگن سنہا کا کہناتھا کہ نتائج عوام اور جمہوریت کی فتح ہیں ،بہار میں رہنے والوں کو مخصوص ناموں سے پکارنے والوں کو جواب مل گیا اور بہاری بابو کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہو چکا-

مزیدخبریں