پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پھولنگر میں فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن حیات زخمی ہو گیا تھا جو کئی دن زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا، ورثاء نے میت گورنر ہاؤس لاہور کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔
احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے بھی شرکت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ہم حکومت کو آخری وارننگ دے رہے ہیں ، اب کوئی بھی کارکن شہید ہوا تو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے۔
مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف پہنچے تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا،ڈی آئی جی آپریشزڈاکڑ حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ضلع قصور کے ڈی پی او کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
مظاہرے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئیجس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔