رسالپور(صباح نیوز)رسالپور میں کومبیٹ سپورٹ فورس کے پاس آوٹ کیڈٹس کی تقریب ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی سعودی ایئر فورس کے سربراہ تھے ، چیف آف ایئر اسٹاف سہیل امانبھی تقریب میں شریک ہوئے ۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ پیر کی آج صبح رسالپور میں ہوئی۔ سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ محمد بن صالح الوطیبی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں خوشگوار اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں دی جانے والی تعلیم اور تربیت کے معیار کو سراہا۔کیڈٹس میں سعودی عرب اور کویت کے کیڈٹ بھی شامل تھے۔ رسالپور میں کومبیٹ سپورٹ فورس کے موقع پر فضائیہ کے ہوا بازوں نے مہارت کے ثبوت دیے ، پیرا گلائیڈرز نے بھی فضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیر کر داد سمیٹی ۔رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی سعودی ایئر فورس کے سربراہ تھے ۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما د ینے والی دھنیں بجائیں ۔ مہمان خصوصی سعودی ایئر فورس کے سربراہ نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ کامیاب ہونے والے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی ۔ مہمان خصوصی نے اعزازات بھی تقسیم کئے ۔
رسالپور میں کیڈٹس کی پاس آوٹ تقریب ، سعودی ایئر چیف کی شرکت
Nov 08, 2016