ہرارے (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 504 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ڈی سلوا اور گونارتنے نے سنچریاں سکور کیں۔ ٹریپانو‘ کریمر نے 3,3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ ڈی سلوا 127 گونارتنے 116 تھارنگا 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے روز کے اختتام پر 2 وکٹیں گنوا کر 126 رنز بنا لئے۔ کھیل کے اختتام پر جیری اور اروین 60,60 رنز پر ناقابل شکست تھے جبکہ دونوں وکٹیں ہیراتھ نے حاصل کیں۔ سیوائیو 3‘ ساکاتزا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔